ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی حکومت کی جانب سے 8ریاستوں کو خصوصی ہدایات

مرکزی حکومت کی جانب سے 8ریاستوں کو خصوصی ہدایات

Sun, 27 Jun 2021 11:11:11    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں اب تک کورونا کے ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیس کل 12 ریاستوں میں درج ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ 22 کیس مہاراشٹرا سے آئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے 9 کیس ہیں۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں سات، کیرلا میں 3، پنجاب اور گجرات میں دو، آندھرا پردیش، اڑیشہ، راجستھان، جموں و کشمیر، ہریانہ، کرناٹک میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر سوجت سنگھ نے کہاکہ اس ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے معاملات بہت ہی محدود ہیں۔ تقریباً 50 کیس ہیں جو 12 اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ گزشتہ تین ماہ میں ہوا ہے۔ یہ نہیں کہا سکتا کہ کسی ضلع یا ریاست میں اس کے بڑھنے کا رجحان ہے،مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز آٹھ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ان اضلاع میں ترجیحی بنیادپر ویکسی نیشن بڑھائیں جہاں بھیڑ پر قابو پانے، وسیع پیمانے پر جانچ جیسی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ، کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کا پتہ چلا ہے۔

مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے تمل ناڈو، راجستھان، کرناٹک، پنجاب، آندھر اپردیش، جموں و کشمیر، گجرات اور ہریانہ کو لکھے خط میں ان اقدامات کی تجویز دی ہے۔


Share: